اسلام آباد:مہلک کورونا وائرس پرقابو نہ پایا جا سکا۔ ملک بھر میں مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ سات ہزار 48 نئے کیسز سامنے آئے ۔
حالیہ کیسز کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہو گئی جبکہ 29 ہزار 269 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر میں 12 لاکھ 91 ہزار 725 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔
سندھ میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 41 ہزار 693 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 7 ہزار 821 کا انتقال ہوا۔پنجاب میں چار لاکھ 78 ہزار 527 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 13 ہزار 160 جاں بحق ہوئے ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 998 جاں بحق ہوئے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار497 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 980 جان کی بازی ہار گئے ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار651 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 188 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔
بلوچستان میں 34 ہزار 390 کورونا کیسز اور 367 اموات رپورٹ ہوئیں ۔آزاد جموں و کشمیر میں 38 ہزار 115 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے جبکہ 755 زندگی کی باز ہار گئے ۔