اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا،عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈولپمنٹ پراجیکٹ کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیاہے اور پنجاب حکومت کو منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی کر دی گئی ہے ان پر کام جاری رکھا جا سکتاہے اور جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں کی گئی وہاں کام نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے حکومتی اپلیوں پرفریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ جائزہ لیں گے کہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں ، اگرانٹر کورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیں گے ۔

وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے اجرا کو تقویض کردہ اختیار قرار دیاہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے امریکی آئین کا حوالہ دیا ہے ، امریکی ، پاکستان حالات اور آئین مختلف ہیں، وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں درخواست گزار ہاوسنگ سوسائٹیاں تھیں ، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کا تو مفادات کا ٹکراو واضح ہے ۔