اسلام آباد:ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈرکی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ جنوری کے لیے ایل پی جی کے اس گھریلو سلنڈرکی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 10 روپے مہنگی ہوگئی،ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے مقررکی گئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔