کراچی: سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ2021 ءکی پانچ سے زائد شقیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ،پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)سےامورطےپاجانےکےبعدآئندہ ہفتے سندھ اسمبلی اجلاس بلائےجانےاورترمیمی بل2022ءمنظورکرائےجانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون سندھ نے بلدیاتی ایکٹ 2021 ءمیں ترامیم کے لیے ترمیمی مسودہ کی تیاری شروع کردی ہے،سندھ ترمیمی بلدیاتی قانون 2021ء میں تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی اور حکومت سندھ کے درمیان 27جنوری کی شب معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر28روزجاری رہنے والا دھرنا ختم کر دیا تھا۔
دوسری طرف سندھ کے وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ بلدیاتی قانون میں ترامیم کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کے لیے ہماری دروازے کھلے ہیں،جماعت اسلامی کے بعد پی ایس پی سے بھی مشاورت ہوئی ہے، دیگراپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے اوربلدیاتی قانون میں ترامیم لائیں گے ۔