رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائےگئے شوکازکا جواب نہیں دیا۔فائل فوٹو
رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائےگئے شوکازکا جواب نہیں دیا۔فائل فوٹو

ہاکی فیڈریشن نے رشید الحسن پر10 سال کی پابندی عائد کردی

کراچی:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔

رشید الحسن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے جس پر حکومت نے ان کے خلاف سخت نوٹس لیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہےکہ رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائےگئے شوکازکا جواب نہیں دیا اوران پر پابندی حکومت کی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بھی رشید الحسن پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا۔