لندن:پارٹی اسکینڈل کے باعث مشکلات کے شکار برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی معافی بھی کسی کام نہ آ سکی ، بورس جانسن انتظامیہ کے 4 سینئرعہدیدار مستعفی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ہاؤس کے 4 سینئرعہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے ہیں جن میں پالیسی ہیڈ منیرہ مرزا ،چیف آف اسٹاف روزن فیلڈ اور سینئر سول سرونٹ مارٹن رینالڈز شامل ہیں ۔ ڈائریکٹر کمیونی کیشن جیک ڈوئل بھی استعفے کی تصدیق کر چکے ہیں ۔
بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی سجائی تھی جس پرعوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا ، برطانوی وزیر اعظم نےعوامی رد عمل پرمعافی بھی مانگی تھی مگر برطانوی سول سرونٹ سیو گرے کی انکوائری رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے مستقبل پر سوال اٹھنے لگے تھے ۔