ٹریفک حادثے میں 4 دوست زندگی کی بازی ہار گئے

مری روڈ  بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست زندگی کی بازی ہار گئے ، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ریسکیو کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب  پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی ، حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین دوستوں کی شناخت فراز ، حمزہ اور فرمان کے نام سے ہوئی۔