کورونا سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے وار تیز ہوگئے، اموات کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 افراد انتقال کرگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد29 ہزار 516 ہو گئی ہے جبکہ تین ہزار 338 نئے کیسز کے بعد 14 لاکھ  63 ہزار 111 افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں اب تک پانچ لاکھ  52 ہزار 262 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 89 ہزار 655 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ تین ہزار 110 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  31 ہزار 628 ، بلوچستان میں  34 ہزار 819 ، آزاد جموں و کشمیر میں  40 ہزار741 اورگلگت بلتستان سے 10 ہزار 896 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں تین ہزار 338 کیسز سامنے آئے ۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح  7.45 فیصد رہی ۔