پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے آئندہ دو روز حکومت کے لئے اہم قرار دے دیے ۔ تحریک انصاف نے معاہدوں پر زیادہ عمل کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مزار اقبالؒ اور داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی سیاسی فضا گرم ہے ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق آئندہ دو روز انتہائی اہم ہیں ، ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کا درد جانتی ہو، پیکا آرڈیننس کے معاملے پر حکومت کے ساتھ نہیں ، وزیر اعظم فیصلے کرینگے تو ہی آزاد نظر آئیں گے ۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکومت جن وعدوں پر اقتدار میں آئی وہ پورے نہیں کئے ، اتحادوں کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے معاہدوں پر زیادہ عمل کیا۔تحریک عدم اعتماد کیلیے ہمارے آپشن کھلے ہیں۔