ایجنسیوں سے درخواست کروں گا کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں ۔

آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرانا ہمارے لیے پیغام تھا۔بلاول بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو سے کیمرے والا ڈرون ٹکرانے کو اپنے لئے پیغام قرار دیتے ہوئے ایجنسیوں سے تحقیقات کی درخواست کر دی ۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں داخل ہونے کے فوری بعد آصفہ بی بی سے کیمرے والے ڈرون  کا ٹکرانا  ہم سمجھتے ہیں ہمارے لئے پیغام تھا ،ڈرون ہمارے ساتھ ساتھ رہا،اچانک نہیں آہستہ آہستہ آیا،یہ میرے خاندان کے لیے پیغام تھا،بھٹو خاندان نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں،ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال جانتے ہیں،یہ سمجھتےہیں ہم بچےہیں،ہم اب بچےنہیں رہے،ایجنسیوں سے درخواست کروں گا کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں ۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بہت کچھ سنا لیکن2  واقعے ایسے ہوئے جو میرے لئے ناقابل برداشت ہیں ، ایک  واقعہ  آصفہ بی بی پر حملے کا ہوا ، دوسرا واقعہ سابق صدر  آصف علی زرداری  کو دی جانے والی دھمکیاں ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ سے اسلام آباد تک تاریخی مارچ کیا،جس شہر اور صوبے سے گزرے لوگوں نے استقبال کیا،وزیراعظم سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں،حکو مت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ہے ، عوامی مارچ کے شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،اگر ہم دھرنے کا کہتے تو مارچ میں شامل لاکھوں لوگ بیٹھ جاتے،ہم نے تصادم کی کوئی بات نہیں کی،عوام نااہل حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں، پارلیمان سے 2018میں غلطی کرائی گئی وہ اب درست ہوگی۔