وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ بھی ہو گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو کہ ترین گروپ ، علیم خان اور ق لیگ سے مشاورت کریگی ۔ مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے نام کا انتخاب کیا جائیگا۔5 رکنی کمیٹی پارلیمانی پارٹی رہنماوں سے بھی وزیر اعلیٰ کے ناموں کیلئے مشاورت کریگی۔ .

ذرائع کے حوالے سے نجی چینل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نئے وزیر اعلیٰ کا معاملہ او آئی اجلاس سے پہلے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر جہانگیر ترین اور علیم خان کو سخت تحفظات تھے اور اسی لیے انہوں نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنایا تھا۔