ڈیرہ اسماعیل خان:پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے،پی ٹی آئی ہوا کا غبارہ ہے اور بس سوئی لگنے کی دیر ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستان لایا گیا ہےتم 10لاکھ نہیں صرف172بندے لے آئو تمہارا مسئل حل ہو جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو طاقتور بنایا جائے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز نے عوام نے واضع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوا کا غبارہ ہے اور بس سوئی لگنے کی دیر ہے، حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جو دوڑیں لگی ہوئی ہیں یہ اس کی بوکھلاہٹ ہے، اتحادی اسے چھوڑ چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں پاک صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں کیونکہ عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا ملک تیار رہے ہم کسی وقت کال دے سکتے ہیں، اسلام آباد کے لیے کارکن تیار رہیں۔