فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت ہفتے 10دن میں آر ہی ہے،حکومت کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں ، ایسا ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کر الیں۔
مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم مطالبات کا پیپر بنا کر آئی تھی ، بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کے مطالبات پر کہا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں، بس کچھ چیزوں کی ورڈنگ دیکھنی ہے مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جن سیاسی جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہے ہم ان سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں ،172سے زائد لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد 28مارچ سے آگے نہیں جا سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طنزیہ کہا کہ”عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر دیے ہیں اس لیے لوگ توآئیں گے” ساتھ میں کہاکہ "گورنر ہاوس اور پرائم منسٹر ہاوس میں یونیورسٹیوں کو بند نہ کریں طالب علم آخری سال میں ہیں ۔”