مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو
مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو

بینک بھی ہفتے میں 6روزکھلیں گے

کراچی:وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاق میں ہفتے کی چھٹی ختم ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں میں  ہفتے کی چھٹی ختم کردی ،اب بینک ہفتے میں 6روز بنک کھلیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دفتر کے اوقات پیرتاجمعرات اورہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر1 بجے  تا1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہوگا اور جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8  بجے تا دوپہر1 ایک بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک نے دیگر بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پرعمل درآمد کریں: پیرتا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8 بجے تا دوپہر1 بجے نماز کے وقفے کے بغیر جبکہ جمعہ کے دن دفترکے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

 یادرہے کہ رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار 5روز کے لیے 10 سے ڈیڑھ بجے تک تھے جبکہ ہفتہ اور اتوار 2 چھٹیاں تھیں۔