نئی حلقہ بندیاں۔تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

الیکشن کمیشن کاحلقہ بندیوں کاشیڈول آئین وقانون کیخلاف ہے۔درخواست مین موقف

               
April 19, 2022 · قومی
ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو

اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کےشیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کاحلقہ بندیوں کاشیڈول آئین وقانون کیخلاف ہے، نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں تاخیرسےروکاجائے، درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات کوفریق بنایاگیاہے، صوبائی چیف سیکریٹریزاورسیکریٹری کابینہ کوبھی فریق بنایاگیاہے۔