اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مریم نوازنے پاسپورٹ واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پرآج سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگرملزکیس میں مریم نوازکو پاسپورٹ سرنڈرکرنے کا حکم دیا تھا۔