مزار شریف:افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکےمیں20 افراد جاں بحق اور65 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
افغان میڈیا کے مطابق مسجد میں دھماکے کے باعث20 افراد جان کی باز ی ہار گئے ہیں جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے ہیں
طالبان کمانڈر کے ترجمان محمد آصف وزیری کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا، جس میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔