آواران،دہشت گردوں کا چوکی پرحملہ۔میجر شہید ہوگیا

کوئٹہ:آواران کے علاقہ کاہان میں دہشت گردوں کے فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان آواران کے علاقہ کاہان میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے فورسزکی چوکی پرحملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پردہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ شروع کردی، فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کرگئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔