کراچی:سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پرسندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوم علی کے موقع پرسندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 23 اپریل کو چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب کراچی میں یوم علی پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سکیورٹی کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہکاروں کو تعینات کیا گیا جس میں پولیس کے ساتھ رینجرزکے اہلکار بھی معاونت کرینگے۔