لندن:جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک میں چارافرا د کو گھر میں چاقومارکرقتل کردیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کورات گئے ڈیلافورڈ روڈ پر واقعے کی اطلاع ملی، پولیس کو ایک گھر میں چاقو کے وار سے زخمی 4 افراد ملے.
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کی کوششوں کے باوجود زخمی افراد دم توڑ گئے۔میٹ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ وارک میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جو جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔