دمشق:اسرائیل کی شام میں بمباری سے4 شامی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسزنے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں کوبھی نشانہ بنایا ۔اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں بے گھرہونے والے افراد کوعارضی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔ شامی فورسزنے اسرائیل کے میزائل حملے کوناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔