اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، راشد شفیق عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشد نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے تو اسلا م آباد ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیا، راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پرگرفتارکیا گیا۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدشفیق کو تھانہ ایئر پورٹ اٹک منتقل کر دیا گیا ہے،شیخ راشد شفیق کو راہداری ریمانڈ کیلیے اٹک کی ماتحت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کیخلاف فیصل آباد تھانے میں سعودی عرب میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا اورآج ان کے راہداری ریمانڈ کیلیے ان کو اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا
واضح رہے کہ شیخ راشد شفیق کو گزشتہ روزاسلام آباد ایئر پورٹ پرایف آئی اے حکام نے سعودی عرب سے ملک واپسی پرگرفتارکیا تھا ۔
خیال رہے کہ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سابق وزیر داخلہ کے خلاف فیصل آباد میں ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔