چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔فائل فوٹو
چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔فائل فوٹو

چوہدری محمد سرور نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان سابق گورنر

لاہور:مسلم لیگ ن میں شمولیت کے معاملے پرچوہدری محمد سرورکے ترجمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ سابق گورنر نے ابھی اپنے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جب کریں گے تو خود میڈیا پر آ کر بتائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل میڈیا میں یہ خبریں آ رہی تھیں کہ چوہدری سرور کے ن لیگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ جلد ہی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے اورلاہور کے علاقے شاہدرہ سے الیکشن لڑیں گے ۔تاہم اب اس حوالے سے چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔ترجمان  راشد سپرا کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نجی چینلز بغیر تصدیق اور مو¿قف لیے بغیر خبر دینے سےگریز کریں۔

راشد سپرا کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے، سیاسی مستقبل سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔