اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنانے والا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

پشاور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنا کرٹویٹرپرشیئر کی تھی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔

پی ٹی آئی پشاورنے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکن کو گرفتارکیا گیا ہے، کارکن کی گرفتاری پرتحریک انصاف پشاورکی جانب سے احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

پارٹی کنوینئر پشاورعرفان سلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے کارکن کو فوری رہا کیا جائے۔