مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم۔13 افراد جاں بحق

کوٹری:انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ امت کے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکاراورپولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 18 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 8 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین دادو سے حیدرآباد آ رہی تھی جبکہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔