اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

مریم نواز کو وی ٓٓئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری

 لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو وی ٓٓئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی گئی ، مریم نواز کی سیکیورٹی پر پولیس کے ساتھ رینجرزاہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دی ، مریم نواز کی رہائشگاہ پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، سیکیورٹی وزارت داخلہ کی سفارش پر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔ انہیں اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو دوسرے صوبوں کےاضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم کی  جائے گی جب کہ ان کی رہائش گاہوں پربھی سیکیورٹی دی جائے گی۔