دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او الفلاح کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

کراچی کے علاقے ملیر گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طورپراغوا ہونے والی دعا زہرا کی بازیابی اوروالدین سے ملاقات کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

دُعا زہرہ کے والد کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل و دیگرکو 19 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ درخواست میں دُعا کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ چاہتے ہیں بیٹی کی والدین سے ملاقات ہو،اسے اغوا کیا گیا، زبردستی نکاح کروایا گیا ہے، عدالت اس کا بیان قلمبند کرے، ظہیر احمد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہے۔