نیب کی جانب سے گرفتاری کیلیے وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔فائل فوٹو
نیب کی جانب سے گرفتاری کیلیے وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو حفیط شیخ کی گرفتاری سے روک دیا

کراچی:سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کیلیے سندھ ہائیکورٹ سے10روز کیلیے ضمانت قبل ازگرفتاری لے لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیاہے ،سندھ ہائیکورٹ نے حفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے،سابق وزیر خزانہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلیے وارنٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

حفیظ شیخ پر 2015میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خورد برد اور نجی کمپنی کو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو 11.25ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔