کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

حکومت نے غیر ملکی اشیا کی درآمد پرمکمل پابندی لگادی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پرلگژری غیر ملکی اشیا کی درآمد پرمکمل پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگژری آئٹمز کی درآمد پرپابندی لگائی گئی ہے، امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی  لگادی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیم اور جیولری، چمڑا، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ بڑی گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پر بھی مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، فش اور فروزن فوڈ، فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میک اپ اور ٹشو پیپرز کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے، عوام کو موجودہ صورتحال میں قربانی دینا پڑے گی۔ماضی کی حکومت نے ترقی کی شرح کو منفی کیا، چار سال ملک میں ایک امپورٹڈ حکومت اور کابینہ تھی۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈالر کی قیمت ٹی وی سے معلوم نہیں ہوتی، کل فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیرضروری آئٹمز پر پابندی لگائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں ملک کے اندر تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر تھا، 2018میں ڈالر 115 پر تھا،  تحریک انصاف کے دور حکومت میں فارن ریزرو کا برا حال تھا، جتنے امپورٹ ہو کرآئے تھے، آج ایکسپورٹ ہوکر باہر چلے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏ن لیگ کے دور میں ملکی ترقی کی شرح6فیصد تھی، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے جو آئے تھے انہوں نے ملک میں کرپشن کی۔ گزشتہ 4 سال میں ملک کی معیشت کو  تباہ و برباد کردیا گیا،  ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے، عوام کو موجودہ صورتحال میں قربانی دینا پڑےگی۔