اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری اوررہائی کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کا رد عمل آگیا جس میں محکمے نے کہا کہ شیریں مزاری کیخلاف کیس سابقہ دورمیں بنا،انہیں متعدد بار طلب بھی کیا گیا مگر وہ نہ آئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ،کیس ختم نہیں ہوا، شیریں مزاری سے قانون کے مطابق تحقیقات ہونگی،انہیں ماضی میں متعدد بار طلب کیا گیا مگروہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد انہیں گرفتارکیا گیا ، شیری مزاری پرخود پرعائد الزامات کا جواب دینا ہو گا ۔