اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔خورشید شاہ
اگرعمران خان نے اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
May 22, 2022 · قومی
کوشش ہے کسانوں کو ٹیکسز پر چھوٹ دی جائے ، ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کر رہےہیں ۔فائل فوٹو
اسلام ٓٓباد:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی ، قانون سازی کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے عوام کے مطالبے پر عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا ، قانون سازی کے بعد اکتوبریا نومبر میں انتخابات کرائیں گے لیکن جب تک قانون سازی نہیں ہوتی الیکشن نہیں کرائیں گے ، اگرعمران خان نے اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔