لاہور:خانیوال سے مسلم لیگ (ن)کے منحرف رکن اسمبلی فیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سےمستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کوپیش کردیا۔
فیصل خان نیازی نے اپنے متصر بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نشست سے خوشی سے استعفیٰ دیا ہے، بہت پہلے مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر چکا، ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
استعفیٰ ملنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پہلا استعفیٰ آگیا ہے ، مزید استعفے بھی آئیں گے ۔