کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیرِ اہتمام بدھ 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
ناظم امتحانات ڈاکٹرراشد قدیرکے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کا آرتھوپیڈک کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔
بی ڈی ایس فائنل ائیرکا آپریٹوف ڈینٹسٹری کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا،ایم بی بی ایس فائنل ائیر میڈیسن کا ضمنی امتحانات ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پی ایچ ڈی فرسٹ ائیر سیمسٹر(2) کا ری ٹیک امتحان ملتوی کر دیا گیا۔ نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ باقی تمام امتحانات اپنی مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔