آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرناصرکے تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔فائل فوٹو
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو

لانڈھی میں جماعت اسلامی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ-ملیر میں 4 افراد قتل

کراچی ۔لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے رہنما ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے ،پولیس کے مطابق 54 سالہ نذیر خان کو گھر کے باہر گھات لگائے ملزمان نے گولیاں ماریں ۔ادھر ملیرکے علاقے میمن گوٹھ میں زمین کے تنازعے پردو برادریوں میں خونریز تصادم کے نتیجے میں 4 افراد قتل اور15 زخمی ہوگئے ۔پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لانڈھی قذافی ٹاؤن کے علاقے گلشن عسکری میں گھرکے باہر گھاٹ لگائے نامعلوم ملزمان جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم 54 سالہ نذیر خان ولد صالح محمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز خان مروت کے مطابق نذیر خان کو گھر کے باہر موٹرسائیکل پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ مقتول سابق نائب ناظم اور جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیدار بھی تھے۔ پولیس نے تیس بور کے خول جائے وقوعہ سے تحویل میں لے لیے، انہوں نے کہا کہ مقتول کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا مقدمہ بھی درج تھا اور اسی سلسلے میں مقتول گھر سے عدالت جانے کے لیے نکلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ بظاہر رنجش معلوم ہوتا ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم کے قتل پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے واقعہ کی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دریں اثنا ملیر میمن گوٹھ درسانو چنو گوٹھ میں زمین کے تنازعے پر دو برادریوںمیں تصادم کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا ،فائرنگ ، لاٹھی ڈندوں کا آزادانہ استعمال ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا سرچ آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں بدہا ولد محمد انور، عبدالجبار ولد سہیل ڈینو، عبدالحسن ولد ولی محمد ، محمد انور ولد قارد بخش اور فائرنگ اور لاٹھیوں سے زخمی ہونیوالے افراد میں اسحاق ولد ابراہیم جھوکیو، سارم ولد علی نوار ،امان اللہ ولد انور علی ، عبدالوہاب ، ولی محمد ولد علی محمد ،مہران ولد امان اللہ ، ظفر ، شاہنواز، علی نواز ولد انور حسین، صدام حسین ولد علی محمد ،خمیسو خان ولد اکبر خان، سداری زوجہ مولا بخش اور حنفیہ زوجہ خمیسوخان شامل ہیں ۔واقعہ پر پولیس ورینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کے دوران 12 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین میں زمین کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا ہے ۔ رات گئے تک پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا اور لاقے کی صورتحال پر قابو پالیا گیا زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں فشری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلال حسین ولد محمد حسین زخمی ہوگیا ۔سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ حسن ولد صادق زخمی ہوگیا جسے عباسی شہیدا سپتال منتقل کیا گیا۔ عزیز آباد کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 8 میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 35 سالہ شرجیل بخاری ولد سید محمد بکاری زخمی ہوگیا ۔کورنگی ناصر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر 22سالہ زیشان ولد عبدالجبار زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔