کھٹمنڈو :نیپال کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جس میں تین جاپانی شہریوں سمیت 19 مسافر سوار تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تارہ ایئر 9 دو انجنوں والے طیارے کا اتوارکی صبح 9 بج کر 55 منٹ پر رابطہ منقع ہوگیا تاہم ایک جریدے انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ طیارے نے 9 بج کر55 منٹ پر اڑان بھری اور جلد ہی رڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدقمست پرواز پوخارہ سے جوم سوم جارہی تھی ۔
نیپالی میڈیا کے مطابق طیارے میں تین جاپانی شہری اور باقی نیپالی تھے ، عملے سمیت مجموعی طورپر 22 افراد سوار تھے۔