اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو

سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی میری ہے۔رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی۔

شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’’اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے والا ’’خونی فساد‘‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کرکےعوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔