بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد:بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور لیگولیٹری اتھارٹی کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جس پر یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی نے وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 10بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواست پر نیپرابنیادی ٹیرف کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرے گا ، نیپرا ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے جس کے بعد رواں ہفتے ہی نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں۔