کے ایم سی کے دفترکے اندرگھس کر فائرنگ۔ کلرک جاں بحق

کراچی: نامعلوم افراد نے کے ایم سی کے دفترکے اندر گھس کر محمد علی نامی کلرک کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے جوبلی میں واقع کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی ) کے دفتر کے اندر فائرنگ سے کلرک جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جو کے ایم سی کا سینیئر کلرک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ابھی تک کی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں تین ملزمان ملوث ہیں، 2 ملزمان عمارت کے باہر موجود تھے جب کہ ایک شخص عمارت کے اندر داخل ہوا اور محمد علی کو قتل کیا، حملہ آور نے اپنے منہ پر ماسک لگا رکھا تھا۔