رینجرزکے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو
رینجرزکے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائل فوٹو

جیل چورنگی کے قریب چیزسپراسٹورمیں خوفناک آگ ۔ایک شخص جاں بحق

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع  چیزسپراسٹورمیں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے،فائربریگیڈ حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دیدی۔استور کی پہلی منزل سے ایک شخص کی لاش ملی۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے سبب ساڑھے 3 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جا سکی۔ پاک بحریہ کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں پیش پیش ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق اسٹور کی پہلی منزل سے ایک شخس کی لاش ملی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 15 فائر ٹینڈرعمارت  میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ شہر بھر سے فائرٹینڈر بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔

ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ آگ پرقابو پانے کے لیے پانی کے کئی ٹینکرزروانہ کردیے ہیں جبکہ رینجرزکے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کرآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پاک بحریہ بھی آگ بجھانے میں تعاون کر رہی ہے اوراس کا باؤزرآگ بجھانے میں معاونت فرام کر رہا ہے،ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے مطابق عمارت میں بنے فلیٹس میں مقیم افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

چیف فائر افسر کا کہناہے کہ بلڈنگ کے پچھلے حصے سے احتیاطی طور پر دیوار توڑی جارہی ہے۔ آگ کے شعلوں تک پہنچ چکے ہیں جلد قابو پالیں گے تاہم حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ آتشزدگی کا شکار عمارت کشمیر روڈ اور شہید ملت روڈ کے سنگم پر واقعے ہے۔