اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو
اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو

عمران خان کا آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور سے اسلام آباد واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرغوراورمشاورت ہوگی۔تحریک انصاف کے اجلاس میں اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔