امریکا نے غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
کسی بھی ممکنہ غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج خود طے کریں گی کہ تنازع کا دائرہ کہاں تک پھیلانا ہے۔
امریکا نے غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے نئے میزائل سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج خود طے کریں گی کہ تنازع کا دائرہ کہاں تک پھیلانا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قالیباف کا کہنا تھا کہ نئے میزائل سٹی کی رونمائی دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایران جنگی حالات میں بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے میزائل سٹی کا افتتاح ایرانی قوم کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔