پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام ہوگئی،ٹرمپ

تھامس میسی کے علاوہ تمام ریپبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

November 11, 2026 · بام دنیا
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام ہوگئی،ٹرمپ

پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام ہوگئی،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکن ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دے کر حمایت کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ تھامس میسی کے علاوہ تمام ریپبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں، امریکی فوج میں ریکارڈ بھرتیاں، فوج میں شمولیت کے خواہش مند افراد کی طویل فہرستیں اور فوجیوں کا غیر معمولی جذبہ پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

ٹرمپ نے وزیر دفاع کو محب وطن امریکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگائے گئے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ڈیموکریٹس پر سیاسی مقاصد کے لیے امریکی اداروں کو استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوششوں کو روکنا ضروری ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنا سیاسی نعرہ ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ دہرایا۔