این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن۔الیکشن کمیشن سے 10روز میں جواب طلب

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے پانچ مخصوص ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی ،عدالت نے الیکشن کمیشن سے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پاکستان تحریک انصاف کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ  الیکشن کمیشن  پنجاب اسمبلی کے منحرف ہونے والے ارکان  کو دی سیٹ کر چکا ہے،ان میں مخصوص نشتوں پر کامیاب ہونے والے ممبران اسمبلی بھی شامل تھے ، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا ۔

 درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن  قانون اوررولزکی خلاف ورزیکا مرتکب ہو رہاہے ، نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھاگیا ،عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا۔کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا،عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔