اسلام آباد:وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 باراضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے ہیں۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پٹرول کی قیمت میں 2 بار اضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آنے والے وقت میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے تا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جاسکے۔
The Prime Minister will at some point announce austerity measures to save government expenditures. But there is not going to be any declaration of financial emergency. Nor is there any financial emergency. After two increases in petrol prices, we are out of the financial crisis.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 6, 2022
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس یا عوام کے پرائیوٹ لاکرز کومنجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے۔سوشل میڈیا پراس حوالے سے آنے والی خبریں غلط اورجانبدارانہ حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔۔