کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

وزارت ریلوے کا ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ

لاہور:وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں موصول سمری مسترد کردی ہے ۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔