24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)
24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)

پی پی 272 ۔دو بھائی آمنے سامنے،بیگمات بھی میدان میں آ گئیں

مظفرگڑھ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 272 پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو ان کی بیگمات بھی ان کے خلاف مدمقابل آگئیں۔

مظفرگڑھ کے دو صوبائی حلقوں پی پی 272 اور پی پی 273 پر17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرطیب زوار بخاری کے مطابق پی پی 272 پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

2 سیاسی حریف بھائیوں پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری اورہارون سلطان نے نہ صرف اپنے کاغذات جمع کرائے بلکہ ان کی بیگمات کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ دونوں بھائیوں کی والدہ زہرہ بتول گزشتہ الیکشن میں اپنے سگے بیٹے ہارون سلطان کوشکست دیکر تحریک انصاف کی ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔پی پی 272 سے زہرہ بتول کو منحرف ہونے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔