پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

نواز شریف اور مریم نواز نئی ڈیل چاہتے ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نئی ڈیل چاہتے ہیں۔ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلیے نئی ڈیل چاہتے ہیں، ان معاملات پرڈیل اورڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلیے خطرہ ہیں ، اس لیے احتیاط لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کوڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کردیے گئے ہیں۔