پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے،فائل فوٹو
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے،فائل فوٹو

عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد:عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک  ملتوی کر دیا گیا ۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے  قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا،آج ہونےوالا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین انتقال کر چکے ہیں ،  ایوان کی کارروائی  فوری روکنی چاہئے ۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔