فائل فوٹو
فائل فوٹو

عامر لیاقت کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ڈاکٹر

کراچی:ڈاکٹرعامرلیاقت انتقال کر گئے ہیں ، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ، عامر لیاقت کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی ناک سے خون آ رہا تھا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عامر لیاقت کے ملازم جاوید نے بتایا کہ گزشتہ رات ہی عامر لیاقت کی طبیعت خراب تھی ، ہم نے انہیں ہسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے منع کر دیا ، کمرے سے ایک چیخ کی آواز سنائی دی ، ہم نے دروازہ کھلوانے کیلیے کھٹکٹایا لیکن اندر سے کوئی رسپانس نہیں آیا ، تقریباً پندرہ منٹ کے بعد دروازہ کھولا گیا تو وہ بیہوش بیڈ پر لیٹے ہوئے تھے،انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہو سکے ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ڈاکٹرنے بتایا کہ جب عامر لیاقت کولایا گیا تو ان کے ناک سے خون آ رہا تھا ، اس لیے وجہ موت کی وجہ جاننے کیلیے پوسٹ مارٹم بہت ضروری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر انہوں نے کوئی دوا لی تھی تو کہیں وہ ری ایکشن تو نہیں کر گئی ، موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم سے ہی کیا جا سکے گا ۔