مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

سیاست کا شوق ہے تو اپنے  تمغے اور رینک ادارے کو واپس دیں۔مریم نواز

 اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران کو سیاست کا شوق ہے تو اپنے  تمغے اور رینک ادارے کو واپس دیں اس کے بعد جا کرکسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کریں یااس میں شمولیت اختیار کرلیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر سے سوال پوچھا گیا جس پر وہ  جواب دیے بغیر بھاگ گئے، وہ مناظر دیکھ کربہت تکلیف ہوئی ، یہ نہایت افسوسناک بات ہے کہ جس ادارے نے انہیں عزت دی ، یہ جگہ اور مقام دیا  وہ اسی ادارے کو عمران خان کے کہنے پر برا بھلا کرکہیں ۔

 مریم نواز نے کہا کہ انہیں اتنا شوق ہے سیاست کا تو اپنے تمغے اور ٹائٹل جو یہ نام کے ساتھ ریٹائرڈ عہدے لگاتے ہیں ، وہ ادارے کو واپس دیں پھراس کے بعد یہ سیاسی جماعت کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں یا اسے جوائن کرلیں ۔